ایف آئی آر کے مطابق ملزم جعلسازی سے ہر ماہ 3 سے 4 لاکھ ڈالر کماتا تھا
پیسے ڈیجیٹل کرنسی میں تبدیل کئے جاتے تھے، رقم ملزم ارمغان تک پہنچتی تھی‘مقدمہ درج
کراچی(یواین پی)کراچی میں دوست کو قتل کرنے والا ملزم ارمغان حوالہ ہنڈی میں بھی ملوث نکلا،اینٹی منی لانڈرنگ سرکل میں نے سرکار کی مدعیت میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، ایف آئی اے کے مطابق ملزم ارمغان حوالہ ہنڈی، ڈیجیٹل کرنسی سمیت مختلف چیزوں میں ملوث نکلا،مصطفی عامر قتل کیس میں گرفتارمرکزی ملزم ارمغان پرایف آئی آر اینٹی منی لانڈنگ ایکٹ کے تحت درج کی گئی۔مقدمے کے متن کے مطابق ملزم جعلسازی سے ہر ماہ 3 سے 4 لاکھ ڈالر کماتا تھا اور پھر وہ پیسے ڈیجیٹل کرنسی میں تبدیل کرتا تھا۔ ملزم کی پاس جو گاڑیاں ہیں وہ بھی ڈیجیٹل کرنسی کی رقم سے خریدی گئیں۔ایف آئی آر کے مطابق فراڈ کے ذریعے نکالی جانے والی رقم ملزم ارمغان تک پہنچتی تھی۔ملزم ارمغان پر غیر قانونی کال سینٹر چلانے کا الزام ہے۔