لاہور(کرائم رپورٹر) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے نے لاہور سے حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑا گروہ پکڑ لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے شاہ عالم مارکیٹ چوک میں کارروائی کر کے حوالہ ہنڈی کے دھندے میں ملوث ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑاملزمان میں عبدالولی، عباس خان، ظفر، سرفراز خان اور حارث خان شامل ہیں۔ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ ملزمان عبدالولی اور عباس خان سے 3 کروڑ روپے برآمد ہوئے، ملزمان سے حوالہ ہنڈی کی رسیدیں، فون اور دیگر شواہد قبضے میں لے لئے گئے۔