مشکل وقت میں سب سے میری اور ایشا کی نجی زندگی کا احترام کرنے کی درخواست کرتا ہوں،گلوکار
ممبئی (شوبز ڈیسک)معروف بھارتی گلوکار و ریپر بادشاہ اور اداکارہ ایشا رِکھی نے شادی کے صرف 5ماہ بعد باہمی رضامندی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔گلوکار بادشاہ نے انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے جاری کیے گئے بیان میں بتایا ہے کہ میں نے اور ایشا رِکھی نے باہمی رضامندی سے اپنی راہیں جدا کرنے اور اپنی اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ باہمی احترام کے ساتھ کیا گیا ہے اور میں اس مشکل وقت میں سب سے میری اور ایشا کی نجی زندگی کا احترام کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔بادشاہ نے واضح کیا ہے کہ اس معاملے پر یہ میرا واحد بیان ہو گا اور کسی بھی قسم کی قیاس آرائیوں یا مفروضوں سے گریز کیا جائے۔