3رقاصائوں سمیت 6گرفتار

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)چیچہ وطنی کے چک نمبر 112 بارہ ایل کی فیکٹری میں مہندی تقریب کیلئے فحش ڈانس پارٹی، آتش بازی کی گئی، پولیس نے چھاپہ مارکر 3 ڈانسروں اور دولہا کے 3دوستوں سمیت6 افراد کو گرفتارکرکے آتش بازی کا سامان اور کار سے ناجائز اسلحہ بر آمد کرلیا۔ تھانہ صدر پولیس کو اطلاع ملی کہ رانا امجد کی فیکٹری میں رانا اصغر کی شادی پر رسم مہندی کی تقریب میں خواتین ڈانسروں کا ڈانس فحش ریکارڈنگ پر ہور ہا ہے، آتش بازی اور گولوں کی گھن گرج سے علاقہ گونج رہا اور منچلے ڈانسروں پر نوٹ نچھاور کر رہے ہیں جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر لاہور سے آئی 3رقاصائوں نورین، ثمرہ اور قمر کیساتھ ساتھ 3 منچلے نوجوانوں محمدحسنین، عظیم اور شریف کو بھی گرفتارکر لیا جبکہ 20 تماشائی فرار ہو گئے پولیس نے 3 ڈانسروں اور دولہا سمیت 26ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔