عاطف اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے برسوں سے موسیقی نہیں سنی۔
اپنے یوٹیوب چینل 'بارڈر لیس ورلڈ' پر ویلاگ کے دوران گلوکار نے بتایا کہ انہوں نے گلوکاری کا آغاز 14 سال کی عمر میں کیا تھا اور موسیقی نے ان کی زندگی پر گہرا اثر ڈالا۔ عاطف نے کہا کہ "موسیقی کے بغیر زندگی خالی محسوس ہوگی"، تاہم انہوں نے حیران کن طور پر یہ بھی بتایا کہ کئی سالوں تک انہوں نے موسیقی نہیں سنی، لیکن اب دوبارہ سننا شروع کیا ہے اور اسے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔انہوں نے اپنے چینل 'بارڈر لیس ورلڈ' کے مقصد کو بھی واضح کیا، جو کہ عالمی سطح پر موسیقی کے ذریعے تعاون اور اتحاد کو فروغ دینا ہے، اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی حمایت کر کے تخلیقی منظر نامے کو نئی شکل دینا ہے۔