یون سک یول کے حامیوں کی مزاحمت، صدارتی محل میں تفتیشی کارروائی کے دوران ہاتھا پائی

یون سک یول کے حامیوں کی مزاحمت، صدارتی محل میں تفتیشی کارروائی کے دوران ہاتھا پائی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، تفتیش کار ایک ہزار اہلکاروں کے ہمراہ صدارتی محل پہنچے تاکہ کرپشن کے معاملات کی تفتیش کی جا سکے۔

 تاہم، اس دوران یون سک یول کے ہزاروں حامی پولیس کے راستے میں دیوار بن گئے اور تفتیشی ٹیم کو کارروائی کرنے سے روکنے کی کوشش کی۔

ہاتھا پائی اور شدید مزاحمت کے دوران، صدارتی محافظوں اور تفتیشی ٹیم کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ اس کے باوجود، کرپشن انویسٹیگیشن حکام کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت تک کارروائی کریں گے جب تک وارنٹ کی تعمیل نہ ہو جائے۔

سرچ اور گرفتاری کے وارنٹس کے باوجود تفتیش کاروں کو روکنے کی کوشش کی گئی۔ حکام نے خبردار کیا کہ اگر مزید مزاحمت کی گئی تو وارنٹ کی تعمیل سے روکنے والوں کو حراست میں لیا جائے گا۔اس واقعے نے ملک کے سیاسی حالات میں مزید کشیدگی پیدا کر دی ہے، جس کے بارے میں تفتیشی حکام اور سیاسی رہنماؤں کے درمیان مختلف بیانات سامنے آ رہے ہیں۔