جنوبی کوریا کے معزول صدر یون سک یول کی تنخواہ میں 3 فیصد اضافہ

جنوبی کوریا کے معزول صدر یون سک یول کی تنخواہ میں 3 فیصد اضافہ

جنوبی کوریا کے معزول صدر یون سک یول کی تنخواہ میں 3 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس کے تحت ان کی سال 2025 کی تنخواہ 1 لاکھ 79 ہزار ڈالر ہوجائے گی۔

یہ اضافہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ہونے والے عمومی اضافے کا حصہ ہے۔یاد رہے کہ صدر یون سک یول پارلیمنٹ میں مواخذے کے تحت معزول ہوچکے ہیں، تاہم آئینی عدالت کے فیصلے تک وہ عہدے پر برقرار ہیں، مگر بے اختیار ہیں۔ صدر یون کے مارشل لا کے نفاذ کے بعد 3 دسمبر کو ان کے مواخذے کا آغاز ہوا تھا، اور اس وقت ان کا مقدمہ آئینی عدالت میں زیر سماعت ہے۔