کویت سٹی (آئی این پی)کویت میں اسرا والمعراج کے موقع پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔کویتی سول سروس کمیشن نے اسرا والمعراج کے لیے تین روزہ عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کا آغاز جمعرات 30جنوری سے ہفتہ یکم فروری تک ہوگا۔اگرچہ اسرا وال معراج باضابطہ طور پر پیر 27 جنوری کو آتا ہے لیکن کویتی کابینہ نے رہائشیوں کے لیے ایک بڑے ویک اینڈ کی سہولت کے لیے اس تہوار کو جمعرات کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس مدت کے دوران، تمام سرکاری محکمے اور عوامی ادارے بند رہیں گے ۔