لاہور(آئی این پی)پنجاب کے سرکاری سکولوں میں عید کی چھٹیوں کا اعلان کر دیاگیا۔ سرکاری سکولوں میں عید کی چھٹیاں 28مارچ سے 6اپریل تک ہوں گی۔سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کاکہنا ہے کہ سکولوں کے سالانہ نتائج 4اپریل کو جاری کیے جائیں گے،پنجاب کے سکول 7اپریل سے دوبارہ کھلیں گے،نیا تعلیمی سال 7اپریل سے شروع ہوگا۔