کویت سٹی،مسقط(آئی این پی ) شبِ معراج کے موقع پر کویت اور عمان میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔ دونوں ممالک میں 18 جنوری کو سرکاری تعطیل ہوگی اور تمام سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے، شبِ معراج 27 رجب 1447 ہجری کی رات منائی جائے گی۔ کویت اور عمان میں سکولوں اور کالجوں میں بھی تعطیل ہوگی، تاہم متحدہ عرب امارات میں شبِ معراج کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان نہیں کیا گیا۔