لوکل ماحول بہتر ہوا، خواجہ آصف کو مذاکرات میں شامل نہیں کیا گیا اس لیے وہ غصہ ہیں، میڈیا سے گفتگو
لاہور (یواین پی) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو تسلیم نہ کرنے تک ملک افراتفری کا شکار رہے گا، اگر عمران خان کی زندگی کو خطرہ ہے تو فوری طور پر ان کو جیل سے نکالنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر جماعت میں شدت پسند لوگ ہیں، خواجہ آصف کو مذاکرات میں شامل نہیں کیا گیا اس لیے وہ غصہ ہیں تاہم مجموعی طور پر بہت کچھ بہتر ہوا ہے، سب لوگ بتا رہے ہیں لوکل ماحول بہتر ہوا ہے، اس صورتحال میں تحریک انصاف کو مذاکرات کا حصہ بننا چاہیے کیوں کہ مذاکرات انتہائی مثبت عمل ہے، اسٹیبلشمنٹ، حکومت اور اپوزیشن میں سے لوگ پاکستان کے لیے سامنے آئیں، ملک میں سیاست کرنے کا ایک ماحول ملنا چاہیے کیوں کہ جب تک تحریک انصاف کو تسلیم نہیں کیا جاتا تب تک ملک میں افراتفری رہے گی۔