اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے دوسرے دن بھی احتجاج کیا گیا ‘ اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن ارکان نے احتجاج شروع کیا اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے نعرے بازی کی اور ایوان سے واک آوٹ کر دیا،جس کے بعد اپوزیشن رکن نثار جٹ نے کور م کی نشان دہی کردی کورم پورا نہ ہونے پر سپیکر نے اجلاس کچھ دیر کے لئے ملتوی کردیا