قومی اسمبلی اجلاس حکومت اہم قانون سازی کرنے میں ناکام، پی ٹی آئی‘ایم کیو ایم کا واک آئوٹ

فرنٹیئر کنسٹیبلری ری آرگنائزیشن بل پیش کرنے پر اپوزیشن  اورحکومت کی حلیف جماعت ایم کیو ایم کا شدید احتجاج‘اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی 
اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی اجلاس،حکومت اہم قانون سازی کرنے میں ناکام، فرنٹیئر کنسٹیبلری ری آرگنائزیشن بل پیش کرنے پر اپوزیشن سمیت حکومت کی حلیف جماعت ایم کیو ایم کا شدید احتجاج،کورم کی نشاندھی پر ایم کیو ایم بھی اپوزیشن کے ساتھ باہر نکل گئی،حکومت کو کورم پورا کرنے میں سبکی کا سامنا،اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔جمعرات کو قومی اسمبلی  اجلاس میں حکومت کی جانب سے فرنٹئیر کانسٹیبلری ری آرگنائزیشن بل 2025 ضمنی ایجنڈے کے طور پر پیش کیا گیا جس پر  اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا اس موقع پر بل میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر کی جانب سے پیش کی جانے والی ترامیم کثرت رائے سے منظور کر لی گئیں اجلاس کے دوران حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے بھی ضمنی ایجنڈے پر بل کی منظوری کے خلاف احتجاج کیا اس موقع پر پوزیشن اراکین نے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں اس موقع پر جے یوآئی کے رکن اسمبلی نور عالم خان نے کورم کی نشاندہی کی تاہم ڈپٹی سپیکر کی جانب سے توجہ نہیں دی گئی اور جس پر اپوزیشن اراکین نے ایوان میں کورم کورم کے نعرے لگانے شروع کردئیے اس موقع پر پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی شاہد خٹک نے کورم کی نشاندہی کر دی جس پر، ڈپٹی اسپیکر کا ایوان میں گنتی کا حکم دیدیا اس موقع پر پی ٹی آئی جے یو آئی اور ایم کیو ایم اراکین ایوان سے باہر چلے گئے اور کورم نامکمل ہونے پر قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔