قومی اسمبلی اجلاس مریم نواز کے بیان پر پیپلزپارٹی کا ایوان سے واک آئوٹ اعظم نذیر تارڑنے معذرت کرلی

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید نوید قمر  کی مریم نواز کا نام لئے بغیر ان پر تنقید ‘حکومت کی حمایت چھوڑنے اور اپوزیشن بینچوں پر جانے کی دھمکی دے دی
 وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی پارلیمنٹ لابی میں پی پی ارکان سے ملاقات ، ن لیگی ارکان کا بھی وزیراعلیٰ کے بیان پر افسوس کا اظہار ‘شور شرابے کے باعث اجلاس جمعہ تک ملتوی
اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی اجلاس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان اختلافات کا معاملہ اسمبلی کے ایوان میں پہنچ گیا اور پیپلز پارٹی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ریمارکس کے خلاف قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کر گئی۔وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے واقعے پر معذرت کر لی اور کہا کہ دل آزاری پر معذرت خواہ ہیں۔پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید نوید قمر نے مریم نواز کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کی اور حکومت کی حمایت چھوڑنے اور اپوزیشن بنچوں پر جانے کی دھمکی دے دی۔ ذرائع کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پارلیمنٹ ہاؤس کی لابی میں پیپلزپارٹی کے ارکان سے ملاقات کی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں پیپلزپارٹی کی جانب سے واک آؤٹ کی وجوہات، خاص طور پر وزیراعلیٰ پنجاب کے حالیہ بیان پر تحفظات پر گفتگو کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ارکان نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان سے اتفاق نہیں کیا اور اس پر افسوس کا اظہار کیا۔شور شرابے کے باعث اجلاس جمعہ تک ملتوی کردیا گیا