مظفر گڑھ سے ڈیرہ غازی خان روڈ کی تعمیر کیلئے غیر رجسٹرڈ فرم سے سٹیل خریدا گیا:آڈیٹر جنرل کی رپورٹ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور میں مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان روڈ میں اربوں روپے کی مبینہ مالی بیضابطگیاں سامنے آگئیں۔مظفر گڑھ سے ڈیرہ غازی خان روڈ میں اربوں کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں سے متعلق آڈیٹر جنرل پنجاب نے رپورٹ صوبائی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی میں جمع کروادی ہے۔آڈیٹر جنرل نے رپورٹ میں کہا کہ مظفر گڑھ سے ڈیرہ غازی خان روڈ 2017ء سے 2019ء میں تعمیر کی گئی تھی، جس کا افتتاح اْس وقت کے وزیراعظم اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کیا تھا۔ پراجیکٹ کیلئے غیر رجسٹرڈ فرم سے سٹیل خریدا گیا، جس سے 13 کروڑ سے زائد ٹیکس کا نقصان ہوا۔ لینڈ ایکوزیشن کلکٹر کو زمین کے حصول اور یوٹیلٹی سروسز کی شفٹنگ کیلئے 73 کروڑ سے زائد ادا کیے گئے