عثمان بزدار دور حکومت میں میونسپل کارپوریشن ڈی جی خان کے اخراجات کا ریکارڈ غائب

 لاہور(آئی این پی )پنجاب حکومت کو سابق وزیر اعلی عثمان بزدار کے دور حکومت میں میونسپل کارپوریشن ڈی جی خان کے اخراجات کا ریکارڈ  غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کو سابق وزیراعلی عثمان بزدار کے دور حکومت میں ڈی جی خان کی میونسپل کارپوریشن کے اخراجات کا ریکارڈ نہ مل سکا ہے جس کے بعد آڈٹ ڈیپارٹمنٹ سے ریکارڈ فراہم نہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی سفارش کر دی ہے۔ڈی جی خان میونسپل کارپوریشن میں مذکورہ دور میں 179 ملین روپے خرچ کی دستاویز آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو نہیں ملی ہے۔ اس حوالے سے آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 19-2018 کا ڈی جی خان مونسپل کارپوریشن کے اخراجات کا ریکارڈ نہیں دیا گیا۔