نورا فتحی کا فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے نیا گانا “سیئر سیئر” ریلیز

نورا فتحی کا فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے نیا گانا “سیئر سیئر” ریلیز

مراکشی نژاد بالی ووڈ اداکارہ و گلوکارہ  نورا فتحی نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے آفیشل میوزک پروجیکٹ کے تحت اپنا نیا گانا “سیئر سیئر” ریلیز کر دیا ہے۔

یہ گانا ٹورنامنٹ کے آفیشل البم کا حصہ ہے، جس میں مختلف ممالک کے فنکاروں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر لایا گیا ہے۔ “سیئر سیئر” کو میوزک پروڈیوسر سنجوئے اور فرانسیسی گلوکار ویجیڈریم کے ساتھ مل کر ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق نورا فتحی سے متعلق اس سے قبل یہ خبریں بھی گردش کر رہی تھیں کہ وہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گی، جو 12 جون 2026 کو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے BMO فیلڈ میں منعقد ہوگی۔

یاد رہے کہ نورا فتحی اس سے قبل قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں بھی اپنی پرفارمنس دے چکی ہیں۔نئے گانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پراجیکٹ ان کے لیے خاص ہے کیونکہ یہ مختلف ثقافتی اثرات کا امتزاج ہے۔ ان کے مطابق ان کی شناخت مراکش، کینیڈا اور بھارت کے ثقافتی تجربات کا مجموعہ ہے، اور یہ گانا اسی تنوع کی عکاسی کرتا ہے۔