لاہور (کرائم رپورٹر ) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان سے ای وی ٹیکنالوجی پر کام کرنے والی چینی کمپنیوں کے وفد نے ملاقات کی،کمپنیوں نے پنجاب میں ای وی پراڈکٹس کیلئے اپنا پلانٹ لگانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ کمپنیوں نے الیکٹرک ٹرک سمیت ٹو ویلر اور تھری ویلر میں بھی اظہار دلچسپی کیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا معیاری ای وی پراڈکٹس، بیٹریوں ، چارجنگ سٹیشنز اور ٹرانسپورٹ میں دلچسپی رکھنے والوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں