وزیراعلی نے من ہانگ ڈسٹرکٹ انڈسٹریل زون کا دورہ کیا، امپورٹ کموڈیٹی، ایگزی بیشن اور ٹریڈنگ سینٹر کا معائنہ کیا
ہانگ چی آ امپورٹ نمائش اینڈ ٹریڈ سینٹر میں پاکستانی پویلین اور شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
شنگھائی(آئی این پی )وزیراعلی پنجاب نے اپنے تاریخی دورہ چین کا تیسرا روز شنگھائی میں انتہائی مصروف گزارا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے جنکو سولر کمپنی کا دورہ کیا، جنکو سولر کمپنی نے پنجاب میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی پیشکش کردی، مریم نواز نے گرین انرجی منصوبوں میں شراکت داری کی دعوت دی، جنکو سولر کمپنی پنجاب میں چارجنگ سٹیشن بھی قائم کرے گی۔مریم نواز نے پنجاب میں قابل تجدید اور سستی سولر انرجی کے منصوبے کے عزم کا اظہار کیا، وزیراعلی نے من ہانگ ڈسٹرکٹ انڈسٹریل زون کا بھی دورہ کیا، امپورٹ کموڈیٹی، ایگزی بیشن اور ٹریڈنگ سینٹر کا معائنہ کیا، مریم نواز نے ای کامرس کے شعبے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔وزیر اعلی نے ہانگ چی آ امپورٹ نمائش اینڈ ٹریڈ سینٹر میں پاکستانی پویلین کا بھی دورہ کیا، پاکستانی مصنوعات کی مارکیٹنگ کرنیوالے نوجوان تاجر سے ملاقات پر اظہار مسرت کیا، مریم نواز کی کمیونسٹ پارٹی کے چائنا میوزیم آمد پر چین کی تاریخ اور انقلاب کی بصری تاریخ دکھائی گئی۔ مریم نواز شریف نے شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول اور چائینز اکیڈمی آف سائنسز کا دورہ کیا۔اپنے دورے کے دوران وزیراعلی مریم نواز شریف نے شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کے مختلف شعبوں کا مشاہدہ کیا، وہ شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول میں کلاس روم پہنچیں جہاں بچوں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس ایجوکیشن سیکھانے کے جدید طریقہ کار کا مشاہدہ کیا۔