ٹرمپ کا امریکی کمپنیوں کیلئے چین کی مارکیٹ کھلنے کی خواہش کا اظہار

 امریکی کاروباری فرمز کے لیے چین کی مارکیٹ کھلنی چاہیے، یہ دونوں ملکوں کے مفاد میں ہوگا، امریکی صدر 
واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین سے تعلقات میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے ، امریکی کاروباری فرمز کے لیے چین کی مارکیٹ کھلنی چاہیے، یہ دونوں ملکوں کے مفاد میں ہوگا۔سوئٹزرلینڈ میں امریکا چین مذاکرات پرصدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے امریکا اور چین نے سوئٹزر لینڈ میں دوستانہ تعمیری انداز میں مذاکرات کیے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی کاروباری فرمز کے لیے چین کی مارکیٹ کھلنی چاہیے، یہ دونوں ملکوں کے مفاد میں ہوگا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سوئٹزرلینڈ میں چین کے ساتھ بہت اچھی ملاقات ہوئی۔