چینی کمپنی کا پنجاب میں لیتھئم بیٹری پلانٹ لگانے کا معاہدہ

 شافع حسین اور چینی کمپنی کے چیئرمین رک شیک نے معاہدے پر دستخط کئے
لاہور( کرائم  رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے چین کے شہر شین زین میں لیتھئم بیٹریاں بنانے والی فیکٹری کا دورہ کیا اور مختلف مراحل کا مشاہدہ کیا۔چینی کمپنی نے پنجاب میں لیتھئم بیٹریاں بنانے کا پلانٹ لگانے کا اعلان کردیا،اس حوالے سے محکمہ صنعت و تجارت پنجاب اور چینی کمپنی میں معاہدہ طے پاگیا،چودھری شافع حسین اور چین کی کمپنی کے چیئرمین رک شیک نے معاہدے پر دستخط کئے۔شافع حسین کاکہناتھاکہ چین کی بڑی کمپنی کے ساتھ پنجاب میں لیتھئم بیٹریاں بنانے کا کارخانہ لگانے کا معاہدہ خوش آئند ہے، چین کی کمپنی کو پنجاب میں پلانٹ لگانے کیلئے ہرممکن سہولت دیں گے۔اس گروپ کے ساتھ لاہور میں ملاقات ہوئی تھی جس نے چین میں اپنے پلانٹ کے دورے کی دعوت دی تھی۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول موجود ہے،غیر ملکی سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہے ہیں۔