حیدرآباد میں معروف سندھی شاعر اور ادیب ڈاکٹر آکاش انصاری آگ لگنے کے باعث جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعہ شارٹ سرکٹ کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر آکاش انصاری اپنے گھر میں موجود تھے جب اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے وہ بری طرح جھلس گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں، لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ادبی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ صوبائی وزیرِ ثقافت اور سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو تمام پہلوؤں سے تحقیقات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر آکاش انصاری سندھی ادب اور شاعری کا بڑا نام تھے، ان کی وفات ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ادبی برادری نے ڈاکٹر آکاش انصاری کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔