کوئٹہ کراچی شاہراہ پر گاڑیوں کی ٹکر، 3 افراد جھلس کر جاں بحق

کوئٹہ کراچی شاہراہ پر گاڑیوں کی ٹکر، 3 افراد جھلس کر جاں بحق

بلوچستان: کوئٹہ کراچی شاہراہ پر تیل بردار گاڑی اور ٹریلر کی ٹکر کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی، جس کے باعث 3 افراد جھلس کر جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔

لیویز حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق ضلع پنجگور سے تھا۔ زخمی شخص کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔حادثے کی وجہ اور آگ پر قابو پانے کے حوالے سے ریسکیو اور لیویز ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔