لاہور؛ گھر میں آگ لگا کر سو جانے والا شخص جھلس کر جاں بحق

لاہور؛ گھر میں آگ لگا کر سو جانے والا شخص جھلس کر جاں بحق

لاہور کے علاقے چوک بابا اعظم اچھرہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں گھر میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 48 سالہ عثمان ولد زبیر جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق آتشزدگی کی اطلاع کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو موصول ہوئی اور فوری طور پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ٹیم نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی، تاہم عثمان پہلے ہی شدید جھلس چکے تھے اور انہیں بچانا ممکن نہیں ہو سکا۔لواحقین کے مطابق مرحوم ذہنی طور پر غیر مستحکم تھے۔ واقعے کے دن عثمان نے کمرے میں آگ لگا دی اور سو گئے، جس کی وجہ سے وہ جھلس کر دم توڑ گئے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ آگ لگنے کے حقیقی سبب کا تعین کیا جا سکے۔یہ حادثہ ایک بار پھر ذہنی دباؤ اور نفسیاتی مسائل کے شکار افراد کے لیے حفاظتی اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔