میٹل فیکٹری میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

میٹل فیکٹری میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

ویب ڈیسک: میٹل فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ریحان نامی مزدور اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔پولیس اور متعلقہ اداروں نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ دھماکے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔