صدر ٹرمپ کے دور میں پاک-امریکا تعلقات مزید مضبوط ہونے کی امید:محسن نقوی

 صدر ٹرمپ کے دور میں پاک-امریکا تعلقات مزید مضبوط ہونے کی امید:محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں امریکی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات کی، جس میں پاک-امریکا تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے اپنے حالیہ دورۂ امریکا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکی کانگریس کے اراکین سے ملاقاتیں مثبت رہیں، جن میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاک-امریکا تعلقات کو نئی تقویت ملے گی۔ مزید برآں، وفاقی وزیر داخلہ نے قائم مقام امریکی سفیر کو اسلام آباد کے جشن بہاراں پروگرام میں شرکت کی دعوت بھی دی۔