کوٹ ادو: تیز رفتارٹریلر کی 2 موٹرسائیکلوں کو ٹکر، 5 طالبعلم جاں بحق

کوٹ ادو: تیز رفتارٹریلر کی 2 موٹرسائیکلوں کو ٹکر، 5 طالبعلم جاں بحق

کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید میں لیہ روڈ پر مان پمپ کے قریب ایک خوفناک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹرالر اور دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پانچ کم سن بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب بچے سکول جا رہے تھے۔ ریسکیو اور تھانہ سٹی سرور شہید کی پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیں اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

جاں بحق بچوں کی شناخت درج ذیل ہے:

عبداللہ (5 سال) اور عبدالرحمن (7 سال) – بھائی
عبدالباسط (17 سال) اور دعا فاطمہ – بہن بھائی
محمد عادل (16 سال)
تمام جاں بحق بچے چک نمبر 560 کے رہائشی تھے۔ اہلِ علاقہ نے حادثے پر شدید غم و غصہ ظاہر کرتے ہوئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔