لاہور میں رمضان بازاروں کے قیام کا فیصلہ، 10 ماڈل بازار لگائے جائیں گے

لاہور میں رمضان بازاروں کے قیام کا فیصلہ، 10 ماڈل بازار لگائے جائیں گے

ویب ڈیسک: لاہور میں رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو سستی اور معیاری اشیاء فراہم کرنے کے لیے 10 ماڈل بازار قائم کیے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت رمضان بازاروں کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں رمضان بازاروں کے قیام، اشیاء کی قیمتوں اور سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ماڈل بازاروں کی تفصیلات:

لاہور کے ہر تحصیل میں ایک ماڈل بازار لگایا جائے گا۔ہر بازار میں 10 دکانیں ہوں گی، جن میں 7 دکانیں پھل، سبزی، دالیں، مصالحے اور دیگر اشیائے خورونوش کے لیے مختص ہوں گی، جبکہ 3 دکانیں گوشت کی فروخت کے لیے مخصوص ہوں گی۔شہریوں کو معیاری اشیاء مقررہ سرکاری نرخوں پر فراہم کی جائیں گی۔دکانداروں کو اشیاء تھوک قیمت پر فراہم کی جائیں گی تاکہ صارفین کو ریلیف دیا جا سکے۔
سہولیات اور انتظامات:

خواتین، بزرگ شہریوں اور عام صارفین کے لیے الگ الگ کاؤنٹرز بنائے جائیں گے۔صفائی اور پارکنگ کے مناسب انتظامات کیے جائیں گے۔ڈی سی لاہور نے 24 فروری تک تمام انتظامات مکمل کرنے اور رمضان سے قبل رمضان بازاروں کے آغاز کی ہدایت دی ہے۔یہ اقدام رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور مہنگائی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔