برسوں تک ملحد رہنے کے بعد اب خدا پر یقین ہے: ایلون مسک کا انکشاف

برسوں تک ملحد رہنے کے بعد اب خدا پر یقین ہے: ایلون مسک کا انکشاف

دنیا کے امیر ترین شخص، ٹیکنالوجی ماہر اور اسپیس ایکس و ٹیسلا کے CEO ایلون مسک نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ برسوں تک ملحد رہنے کے بعد اب خدا کے وجود پر یقین رکھتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، گزشتہ برس مسک نے خود کو ’کلچرل کرسچن‘ قرار دیا تھا۔ تاہم، حال ہی میں کیٹی ملر کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنی مذہبی سوچ میں تبدیلی کے بارے میں کھل کر بات کی۔مسک نے کہا، "ماضی میں میں کسی بھی عقیدے پر یقین نہیں رکھتا تھا، لیکن اب میری سوچ بدل چکی ہے۔ میں یقین رکھتا ہوں کہ یہ کائنات کسی نہ کسی چیز سے وجود میں آئی ہے، اور اس کا خالق خدا ہے۔"انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کس مذہب سے وابستہ ہیں، لیکن یہ تصدیق کی کہ وہ اب اپنے آپ کو ملحد نہیں سمجھتے۔یاد رہے کہ گزشتہ برس مسک نے کہا تھا کہ وہ ایک ثقافتی عیسائی ہیں، جو ظاہر کرتا ہے کہ ان کے مذہبی خیالات میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔