ایلون مسک نے حالیہ ایک پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ان کی شریکِ حیات، شیوان زیلس، بھارتی نژاد ہیں اور انہوں نے انہیں بچپن میں ہی گود لیا تھا۔
مسک کے مطابق، شیوان کا بچپن کینیڈا میں گزرا، جہاں وہ پلی بڑھی ہیں۔ ان کے والد بھارت سے آئے تھے اور وہ کینیڈا کی کسی یونیورسٹی میں طالبِ علم تھے۔شیوان زیلس نے ییل یونیورسٹی سے اکنامکس اور فلاسفی میں ڈگری حاصل کی ہے، اور 2017 میں مسک کی کمپنی نیورالنک میں شامل ہوئیں۔ وہ اس وقت کمپنی میں ڈائریکٹر آف آپریشنز اور اسپیشل پروجیکٹس کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ایلون مسک اور شیوان کے چار بچے ہیں، جن میں جڑواں بیٹے اسٹرائیڈر اور ازورے، بیٹی آرکاڈیا، اور بیٹا سیلڈن شامل ہیں۔ ان کے بیٹے کا مڈل نام ’شیکھر‘ ہے، جو سبراہمین چندر شیکھر کے نام پر رکھا گیا ہے، جو ایک بھارتی نژاد امریکی طبیعاتدان اور نوبیل انعام یافتہ ہیں۔
مسک نے یہ بھی بتایا کہ ان کا تجربہ ہے کہ امریکہ کو بیرونِ ملک سے آنے والے ٹیلنٹ سے ہمیشہ فائدہ ہوا ہے، لیکن اب سخت امریکی ویزا پالیسیوں اور غیر یقینی حالات کے باعث امیگریشن کے خواہشمند افراد کے لیے امریکہ میں ویزا حاصل کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ اس سے امریکی معیشت اور ٹیلنٹ کی پیداوار کو نقصان پہنچ رہا ہے، اور یہ رجحان کم ہونے کی علامات ظاہر ہو رہی ہیں۔