لاہور گلبرگ میں فائرنگ کا واقعہ، کلینک میں داخل ملزمان نے شہری کو قتل کر دیا

لاہور گلبرگ میں فائرنگ کا واقعہ، کلینک میں داخل ملزمان نے شہری کو قتل کر دیا

لاہور کے علاقے گلبرگ میں ہومیوپیتھک کلینک پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں علاج کے لیے آنے والا شہری جاں بحق جبکہ ڈاکٹر زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شہری عبداللہ طاہر کا تعلق اوکاڑہ سے تھا، جو معمول کے چیک اپ اور فزیوتھراپی کے لیے کلینک آئے تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دو مسلح ملزمان کلینک میں داخل ہوئے اور عبداللہ طاہر پر فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔فائرنگ کے دوران کلینک کے ڈاکٹر ریاض خان بھی گولی لگنے سے زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور پولیس افسران کو ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ پولیس سیف سٹیز کیمروں اور دیگر تکنیکی ذرائع کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگانے میں مصروف ہے۔