یوکرینی صدر زیلنسکی اور امریکی وفد کے درمیان برلن میں پانچ گھنٹے تک بات چیت، اہم پیش رفت

یوکرینی صدر زیلنسکی اور امریکی وفد کے درمیان برلن میں پانچ گھنٹے تک بات چیت، اہم پیش رفت

برلن: امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ یوکرین اور روس کے درمیان جنگ بندی سے متعلق یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات تعمیری ثابت ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برلن میں ہونے والی ملاقات میں یوکرینی صدر زیلنسکی اور امریکی وفد کے درمیان تقریباً پانچ گھنٹے تک تفصیلی بات چیت ہوئی۔ امریکی وفد میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف، جیرڈ کشنر اور دیگر حکام شامل تھے۔ملاقات کے بعد اسٹیو وٹکوف نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ مذاکرات کے دوران اہم پیش رفت ہوئی اور امن منصوبے سمیت متعدد حساس اور اہم امور پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق مذاکرات میں امن معاہدے کے 20 نکاتی مسودے، اقتصادی تعاون کے ایجنڈے اور دیگر معاملات پر غور کیا گیا، اور دونوں فریقین نے بات چیت کو مثبت قرار دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی اور یوکرینی وفود کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج متوقع ہے، جس میں امن معاہدے کے خدوخال کو مزید حتمی شکل دینے کی کوشش کی جائے گی۔