وفاقی وزارتوں کو سمارٹ آفس سسٹم پرمنتقلی سست روی کاشکار

رواں مالی سال کیدوران 20کروڑمیں سیابھی تک صرف 1کروڑ 37لاکھ خرچ 
 وزارت آئی ٹی نے40لاکھ سروسز ادائیگی ،تنخواہوں والاؤنسز کی مد میں 96لاکھ دیئے
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )وفاقی وزارتوں و محکموں کو سمارٹ آفس سسٹم پرمنتقل کرنے کامنصوبہ سست روی کاشکار ہے،مذکورہ منصوبے پر رواں مالی سال کیلیے مختص بجٹ میں سے ساڑھے5ماہ میں ایک کروڑ 36لاکھ 92ہزا روپے خرچ ہو ئے ہیں، وفاقی حکومت نے رواں مالی سال 2025-2026میں سمارٹ آفس منصوبے کیلیے20کروڑ روپے مختص کیے ہیں، وفاقی حکومت نے تین سال قبل وزارتوں ،ڈویڑن اور اداروں میں سمارٹ آفس سسٹم پر منتقل کرنیکامنصوبہ بنایاہے،مذکورہ منصوبے کے تحت وفاقی وزارتوں، ڈویڑنوں اور محکموں کے امور کو سمارٹ آفس پر منتقل کرناہے،وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈٹیلی کمیونیکیشن مذکورہ منصوبے پر کام کررہی ہے، وزارت آئی ٹی نے وفاقی وزارتوں کوسمارٹ آفس سسٹم پرمنتقل کرنیکیلیے سافٹ وئیر خریداری کیلیے مختص 15کروڑ75لاکھ میں سے رواں مالی سال کے ساڑھے پانچ ماہ میں تاحال کوئی رقم خرچ نہیں کی ہے۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈٹیلی کمیونیکیشن نے دیگر سرکاری محکموں کو سروسز ادائیگی کی مدمیں ساڑھے پانچ ماہ میں40لاکھ روپے دیے ہیں ، وفاقی وزارت آئی ٹی نے منصوبے کے افسران وملازمین کو تنخواہوں والاؤنسز کی مد میں پانچ ماہ میں 96لاکھ روپے ادائیگی کی ہے۔