منصوبے کے تحت وزارتوں، ڈویڑنوں محکموں ایک دوسرے کیساتھ منسلک کرنا
وفاقی حکومت نے منصوبے کیلئے رواں مالی سال میں 30کروڑ بجٹ مختص کیا گیا
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )وفاقی وزارتوں کو سمارٹ آفس سسٹم پرمنتقل کرنے کامنصوبہ سست روی کاشکار ہے ، مذکورہ منصوبے پر رواں مالی سال کے لئے مختص بجٹ میں سے آٹھ ماہ میں 15فیصد اور گزشتہ 20ماہ میں 25 فیصد سے کم خرچ ہوا ،مذکورہ منصوبے کے تحت وفاقی وزارتوں، ڈویڑنوں اور محکموں کو سمارٹ آفس کے ذریعے ایک دوسرے سے منسلک کرناہے۔وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈٹیلی کمیونیکیشن مذکورہ منصوبے پر کام کررہی ہے ، وفاقی حکومت نے مذکورہ منصوبے کیلئے رواں مالی سال 2024-2025میں 30کروڑ بجٹ مختص کیا ،منصوبے پر رواں مالی سال کے آٹھ ماہ میں چھ کروڑ85لاکھ71ہزار روپے بجٹ خرچ ہوا۔رواں مالی سال کے آٹھ ماہ میں پانچ کروڑ25لاکھ روپے سافٹ و یئر خریداری پرخرچ کئے جبکہ منصوبہ کیلیے سافٹ وئیر کی مد میں رواں مالی سال میں 26کروڑ87لاکھ روپے بجٹ مختص ہے۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے مذکورہ منصوبہ پر گزشتہ مالی سال2023-2024میں پانچ کروڑ60لاکھ29ہزا روپے خرچ کئے تھے جبکہ گزشتہ مالی سال میں مذکورہ منصوبے کیلیے 23کروڑ روپے بجٹ مختص کیاگیاتھا۔