پنجاب میں 2025 کی آخری قومی پولیو مہم کا آج سے آغاز

لاہور (خصوصی رپورٹ )پنجاب بھر میں سال 2025 کی پانچویں اور آخری قومی پولیو مہم کا آغاز آج سے کردیا گیا ،جس کا مقصد پانچ سال سے کم عمر 1 کروڑ 70 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا ئو کے قطرے پلانا ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پنجاب پولیو پروگرام اور ای او سی کو آرڈینیٹرعدیل تصور نے کہا کہ اس مہم میں 2 لاکھ سے زائد تربیت یافتہ پولیو ورکرز اور سپروائزرز حصہ لیں گے تاکہ کوئی بھی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے۔ ‘‘نمایاں کامیابیوں کے باوجود پولیو وائرس اب بھی ایک سنجیدہ خطرہ ہے۔