سال 2025 کی آخری اور پانچویں قومی پولیو مہم اپنے چوتھے روز میں داخل

مہم کے دوران 3 کروڑ 78 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے
 پولیو ٹیموں کا خیرمقدم کریں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں اپیل
اسلام آباد ( آن لائن)  پاکستان بھر میں سال 2025 کی آخری اور پانچویں قومی پولیو مہم اپنے چوتھے روز میں داخل ہو گئی ہے، جس کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں پولیو سے بچاؤ کی ویکسینیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق ابتدائی تین روز کے دوران 3 کروڑ 78 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔مہم کے دوران پنجاب میں 2 کروڑ 8 لاکھ، سندھ میں 74 لاکھ 18 ہزار، خیبر پختونخوا میں 61 لاکھ 5 ہزار، بلوچستان میں 21 لاکھ 27 ہزار، اسلام آباد میں 4 لاکھ 17 ہزار، گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 56 ہزار اور آزاد جموں و کشمیر میں 6 لاکھ 89 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے دیے گئے ہیں۔نیشنل ای او سی نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں