خراب میٹرز کی تبدیلی کیلئے سخت شرائط عائد

لیسکو میں ایم اینڈ ٹی رپورٹ کی روشنی میں میٹر کو چیک کیا جائیگا پھر کوڈ لگے گا
لاہور (خصوصی رپورٹ ) لیسکونے صارفین کے خراب میٹرز کی تبدیلی اور ڈیفیکٹو کوڈ لگانے کے لئے سخت شرائط عائد کر دیں۔لیسکو نے بجلی چوری کی روک تھام کے لئے ڈیفیکٹو کوڈ کیساتھ ساتھ میٹر کی لیبارٹری رپورٹ بھی حاصل کرنے کی شرط عائد کر دی۔ رپورٹ کے مطابق ڈیفیکٹو کوڈ لگانے اور خراب میٹر کو تبدیل کرنے کے لئے ایم اینڈ ٹی رپورٹ لازمی قرار دی گئی ہے،لیسکو میں ایم اینڈ ٹی رپورٹ کی روشنی میں میٹر کو چیک کیا جائیگا اوراس رپورٹ کی روشنی میں صارفین کے ڈیفیکٹو میٹرز کو تبدیل کیا جائیگا۔