لاہور(کرائم رپورٹر)لیسکونے بجلی کا نیا کنکشن حاصل کرنے کیلئے مزید سخت شرائط عائد کر دیں۔ ذرائع کے مطابق تمام کنکشنز کیلئے ٹیسٹ رپورٹ کی آن لائن تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے۔گھریلو،کمرشل، انڈسٹریل اور ٹیوب ویلز ودیگرکنکشنزپرمتعلقہ الیکٹرک انسپکٹر تصدیق کرے گا۔نئے کنکشن کوانسپکٹرکی رپورٹ سیمنسلک کر دیاگیا۔ صارفین کوآن لائن درخواست پرٹیسٹ رپورٹ دستاویزات کے ساتھ لگاناہو گی، ٹیسٹ رپورٹ کی آن لائن تصدیق پرڈیمانڈنوٹس جاری ہو گا جو جمع ہونے پرلیسکوصارفین کومیٹرو دیگرمیٹریل فراہم کرے گی اورصارفین کوبجلی کا نیاکنکشن دیا جائے گا۔