خراب بجلی میٹرز کی تبدیلی شروع

لیسکو میں تقریباً 1 لاکھ 58 ہزار سنگل فیز میٹرز کو ڈیفیکٹو کوڈ لگایا گیا ، صارفین کو اوسط بل بھجوائے گئے 
لاہور( کرائم رپورٹر  )لیسکو نے صارفین کے خراب میٹرز کو تبدیل کرنے کا عمل شروع کر دیا ۔ 17 فروری تک تمام ڈیفیکٹو کوڈ والے سنگل فیز میٹرز کو تبدیل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ لیسکو میں تقریباً 1 لاکھ 58 ہزار سنگل فیز میٹرز کو ڈیفیکٹو کوڈ لگایا گیا تھا۔ میٹرز کی کمی کی وجہ سے8ماہ تک ان میٹرز پر ڈیفیکٹو کوڈ لگایا گیا، جس کے باعث صارفین کو اوسط بلز بھجوائے جاتے رہے، بلز میں غیر ضروری اضافہ ہو گیا۔