بند روڈ پرگھر کی چھت پر قائم جھونپڑی میں آگ لگی ،شہزاد دم توڑ گیا ،آشیانہ قائد ہائوسنگ سوسائٹی کے گھر میں آتشزدگی
لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے 3واقعات ، نوجوان زندہ جل گیا ۔ ریسکیو حکام کے مطابق شیرا کوٹ بند روڈ پر شاہین آباد گھاٹی میں گھر کی چھت پر بنی جھونپڑی میں آگ بھڑک اٹھی جس سے 34سالہ شہزاد مسیح شدید جھلس کر موقع پر ہی دم توڑ گیا ،ریسکیو ٹیم نے آگ پر قابو پا لیا۔ ادھر آشیانہ قائد ہائوسنگ سوسائٹی کے علاقے میں گھر کے اندراچانک آگ بھڑک اٹھی،اطلاع پر ریسکیو وہیکلز فوری پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا جبکہ مرغزار کالونی بلاک ایچ میں زیر تعمیر گھر کے کمرے میں بھی آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا،ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا ،جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔