کم عمر ڈرائیونگ کی خلاف ورزیوں میں 72 فیصد کمی

لاہور اور گوجرانوالہ میں 1100 سے زائد کم عمر ڈرائیورز کو چالان ٹکٹ جاری 
لاہور(کرائم رپورٹر ) دو ہفتوں کے دوران کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اس دوران 13 ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔ صوبے بھر میں کم عمر ڈرائیونگ کی خلاف ورزیوں میں 72 فیصد کمی بھی ریکارڈ کی گئی ہے جو ٹریفک پولیس کی حکمت عملی کی کامیابی کا واضح ثبوت ہے۔لاہور اور گوجرانوالہ میں سب سے زیادہ کارروائیاں کی گئیں، جہاں مشترکہ طور پر 1100 سے زائد کم عمر ڈرائیورز کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔ کم عمر ڈرائیورز کو صرف چالان جاری کیا جاتا ہے جبکہ قانونی کارروائی اصل ذمہ داران یعنی گاڑی مالکان یا والدین کے خلاف کی جاتی ہے۔