بسنت:پتنگ اور ڈور کی رجسٹریشن فیس مقرر

پتنگ اور ڈور بنانے والوں کے لیے ایک ہزار، کائٹ ایسوسی ایشنز کے لیے پانچ ہزار روپے فیس ہوگی
رجسٹریشن فارم اے اور فارم سی جمع کرانا لازمی، دھاگے کی تعداد پر بھی پابندی عائد کردی گئی ،ذرائع
لاہور(کرائم رپورٹر) بسنت کے جشن کے پیشِ نظر لاہور ضلعی انتظامیہ نے پتنگ اور ڈور بنانے والوں کے لیے رجسٹریشن فیس مقرر کر دی ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت منانے کی مشروط اجازت کے بعد انتظامیہ نے پتنگ سازی، ڈور کی تیاری اور کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کے لیے واضح قواعد و ضوابط جاری کر دیے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈور اور پتنگ مینوفیکچررز کی رجسٹریشن فیس ایک ہزار روپے جبکہ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کے لیے رجسٹریشن فیس پانچ ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ رجسٹریشن کے لیے پتنگ اور ڈور بنانے والوں کو فارم اے جبکہ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کو فارم سی جمع کرانا ہوگا۔ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ڈور صرف کاٹن کے دھاگے سے بنائی جائے گی اور اس میں 9 سے زائد تاریں استعمال نہیں کی جا سکیں گی، تاکہ حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔