اندرون وبیرون ملک جانے والی 7 پروازیں منسوخ

لاہور(کرائم رپورٹر)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث اندرون اور بیرون ممالک جانے والی7 پروازیں منسوخ ہوگئیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔منسوخ ہونیو الی پروازوں میں کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609،605 ،کراچی سے لاہورآنے والی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 141 اور145،کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 123اور121 شامل ہیں۔