ملک بھر سے اندرون و بیرونِ ملک کی 83 پروازیں منسوخ،430آپریٹ ہوئیں

 کراچی سے 20، لاہور سے 15، اسلام آباد سے 19 اور ملتان سے 11 پروازیں منسوخ ہوگئیں
کراچی (آئی این پی ) ملک بھر سے اتوار کو بھی اندرون اور بیرونِ ملک کی 83 پروازیں منسوخ ہوگئیں جبکہ صرف 430 آپریٹ ہوئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق 24 گھنٹے میں کراچی سے 123، اسلام آباد سے 134اور لاہور سے 100 پروازیں آپریٹ کی گئیں۔ملتان سے 23، پشاور سے 16، سیالکوٹ سے 20، فیصل آباد سے 4 اور کوئٹہ سے 10 پروازیں آپریٹ ہوئیں۔اس کے علاوہ انتظامی وجوہات کی بنا پر کراچی سے 20، لاہور سے 15، اسلام آباد سے 19 اور ملتان سے 11 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق کوئٹہ فیصل آباد 5، 5 پشاور 4 سکھر ،گلگت کی 2، 2 پروازیں منسوخ ہوئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق لوڈ میں کمی پر جدہ کی 20 سے زائد پروازیں منسوخ کی گئیں۔