لاہور (کرائم رپورٹر )اندرون و بیرون ملک جانے والی 5 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی سے کوالالمپور جانے والی ایئرپلن کی پرواز ڈی سیون 109، کراچی سے بیجنگ جانے والی ایئر چائنہ کی پرواز سی اے 946 بھی منسوخ ہوئی۔ کراچی سے لاہور جانے والی ایئرسیال کی دو پروازیں پی ایف 141 اور پی ایف 14 منسوخ کر دی گئیں، جبکہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 123 بھی آپریشن سے نکال دی گئی ہے۔