ملک میں سپر فلو وائرس کے کیسز رپورٹ، طبی ماہرین نے خبردار کر دیا

ملک میں سپر فلو وائرس کے کیسز رپورٹ، طبی ماہرین نے خبردار کر دیا

سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی ملک میں خطرناک وائرس کی موجودگی رپورٹ کی گئی ہے، اور سپر فلو وائرس کے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔

طبی ماہرین نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ نزلہ زکام کو ہرگز معمولی نہ سمجھا جائے کیونکہ موجودہ موسم میں پھیلنے والا سپر فلو، انفلوئنزا اے (H3N2) وائرس سے جڑا ہوا ہے، جو عام فلو کے مقابلے میں زیادہ خطرناک اور تیزی سے منتقل ہونے والا وائرس ہے۔

سپر فلو کی علامات:

شدید سر درد
تیز بخار
شدید کھانسی
گلے میں خراش
جسم اور پٹھوں میں شدید درد
غیر معمولی تھکن
بعض کیسز میں سانس لینے میں دشواری
طبی ماہرین نے تاکید کی ہے کہ علامات ظاہر ہوتے ہی فوری طور پر معالج سے رابطہ کیا جائے کیونکہ بروقت علاج نہ ہونے کی صورت میں مرض شدید ہو سکتا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ اگر سپر فلو کے کیسز بڑھ جائیں تو خصوصاً بچوں، بزرگوں اور دیگر بیماریوں میں مبتلا افراد کو وینٹی لیٹر پر منتقل کرنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے، اس لیے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی سخت ہدایت کی گئی ہے۔

احتیاطی اقدامات میں شامل ہیں:

بار بار ہاتھ دھونا
بھیڑ بھاڑ والے مقامات سے پرہیز
کھانسی یا چھینک کی صورت میں ماسک استعمال کرنا
صحت مند غذا اور مناسب آرام
یہ وائرس ملکی صحت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے، اس لیے عوام کو محتاط اور خبردار رہنے کی ضرورت ہے۔