لاہور میں ڈی ایس پی کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کے لرزہ خیز قتل کے معاملے میں چونکا دینے والے انکشافات سامنے آ گئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق قتل کی وجہ 10 مرلے کا ایک پلاٹ بنا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ڈی ایس پی عثمان حیدر نے دو شادیاں کر رکھی تھیں اور پہلی بیوی کے نام 10 مرلے کا پلاٹ خریدا تھا۔ بعد ازاں ملزم نے وہ پلاٹ واپس لے کر فروخت کر دیا اور حاصل ہونے والی رقم استعمال کر لی، جس پر میاں بیوی کے درمیان شدید جھگڑا ہوا۔دورانِ تفتیش ملزم نے بیان دیا کہ اس نے پلاٹ کی رقم اپنے بھائی کی شادی پر خرچ کی۔
پولیس کے مطابق ملزم نے چھری کے وار کر کے اپنی بیوی کو قتل کیا، جبکہ آلۂ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ اس وقت حل ہوا جب ملزم نے دونوں کے قتل کا اعتراف کر لیا۔ پولیس نے لاپتہ ہونے کی رپورٹ کے بعد تفتیش کے دوران عثمان حیدر کو گرفتار کیا تھا۔ ابتدائی طور پر ملزم نے اعتراف کیا تھا کہ اس نے بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔