لاہور کے علاقے اچھرہ کی رہائشی چندا اور ان کے شوہر عمران پلاٹ دلوانے کے نام پر زندگی بھر کی کمائی سے محروم ہوگئے۔
عدالت میں درخواست دائر
متاثرہ جوڑے نے ایڈیشنل سیشن جج نوید اختر کی عدالت میں پیش ہو کر انصاف کی اپیل کی۔ ان کے وکیل یاسین بٹ ایڈووکیٹ نے ملزم عدیل مسعود کے خلاف اندراجِ مقدمہ کی درخواست دائر کر دی۔
97 لاکھ اور گاڑی ہتھیانے کا الزام
چندا اور عمران کے مطابق، ملزم عدیل مسعود نے انہیں پلاٹ دلوانے کا جھانسہ دے کر 97 لاکھ روپے اور ایک گاڑی مبینہ طور پر ہتھیا لی، لیکن بعد میں پلاٹ دینے سے انکار کر دیا۔
عدالت کا حکم
ایڈیشنل سیشن جج نوید اختر نے متعلقہ پولیس سے رپورٹ طلب کر لی، جبکہ متاثرہ جوڑے نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی اپیل کی ہے۔