راولپنڈی، سال 2025 میں بھی جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ

راولپنڈی(آن لائن)رواں سال کے دوران راولپنڈی پولیس کی بہترین حکمت عملی و کارکردگی سامنے آئی ہے ۔سال 2023 اور سال 2024 کی طرح سال 2025 میں بھی جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈکی گئی ۔ڈکیتی معہ قتل کے مقدمات میں گزشتہ سال کی نسبت 52 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، رواں سال اغواء برائے تاوان کے مقدمات میں گزشتہ سال کی نسبت 40فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،رابری کے مقدمات میں گزشتہ سال کی نسبت 34 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، گاڑیاں چھیننے کے واقعات میں گزشتہ سال کی نسبت 54فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ رواں سال کے آخری 03 ماہ میں کار سنیچنگ پر مکمل کنٹرول کیا گیا،دیگر وہیکلز سنیچنگ کے واقعات میں گزشتہ سال کی نسبت 85 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،موٹر سائیکل سنیچنگ کے واقعات میں گزشتہ سال کی نسبت 33فیصد کمی ریکارڈ کی گئی