اسلا م آباد(آئی این پی )گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح کم ہوکر5.6 فیصد پرآگئی، شہری علاقوں میں 5.8 فیصد، دیہات میں مہنگائی 5.4 فیصد رہی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2025 میں مہنگائی کی سالانہ شرح میں 0.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح کم ہوکر5.6 فیصد پر آگئی، شہری علاقوں میں 5.8 فیصد، دیہات میں مہنگائی 5.4 فیصد رہی،نان فوڈ نان انرجی انفلیشن شرح 0.4 فیصد بڑھکر 6.9 فیصد ہوگئی، نومبر 2025 میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 6.1 فیصد تھی۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کیمطابق دسمبر میں ٹماٹر 45 فیصد،پیاز 33 فیصد،سبزیاں 21 فیصد سے زائد سستی ہوئیں،آلو 18 فیصد، چینی 7 فیصد، چنے 3 فیصد، گڑ 3 فیصد تک سستا ہوا،ایک ماہ میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 2.79 فیصد تک کمی آئی،بیسن، دال چنا، ماش، مسور، مونگ، چاول بھی سستی ہونیوالی اشیا میں شامل ہیں،گزشتہ ماہ موٹر فیول 0.66 فیصد تک سستا ہوا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ پھل 6.78 فیصد،گندم 3.48 فیصد، ڈرائی فروٹ 3.29 فیصد مہنگا ہو